سینیٹ کا اجلاس متحدہ نے اے این پی کی کراچی کو اسلحے سے پاک کرنیکی قرارداد کی حمایت

قرارداداہم ہے،قانون کی عملداری ہونی چاہیے،پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے، ملک کواسلحہ سے پاک کرنے کامطالبہ


INP/Numainda Express October 16, 2012
رحمن ملک کی عدم موجودگی کے باعث امن وامان کی صورتحال پربحث نہ ہوسکی،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2012پرغورموخر۔ فوٹو: فائل

سینیٹ میں اے این پی کے سینیٹر شاہی سیدکی کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنیکی قراردادکی ایم کیو ایم نے حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ صرف کراچی نہیں پورے ملک کواسلحہ سے پاک کیا جائے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان بل 2012 پر غور موخرجبکہ وزیرداخلہ رحمٰن ملک کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملک میںامن وامان کی صورتحال پربحث نہ ہو سکی ۔پیرکے روز سینیٹ کااجلاس مقررہ وقت سے45منٹ تاخیرسے چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری کی صدارت میں شروع ہوا تلاوت کلام پاک کے وقت104 رکنی ایوان میں13 ارکان موجود تھے تاہم کورم کی نشاندہی نہیں کی گئی ۔

آئی این پی کے مطابق اجلاس میں ایجنڈا آئٹم پرسینیٹر شاہی سیدکی پیش کردہ کراچی کواسلحہ سے پاک کرنے کیلیے موثراقدامات کرنے کی قرارداد پر بحث میںحصہ لیتے ہوئے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرکرنل (ر) طاہر مشہدی نے کہاکہ سیاستدان اگرپوائنٹ اسکورنگ نہ کریں تواس سے اچھی بات نہیں ہوسکتی کراچی میںکوئی اسلحہ فیکٹری نہیں ہے اسلحہ سے پاک صرف کراچی کونہیں بلکہ پورے ملک کوکرناچاہیے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں سینیٹر فروغ نسیم نے کہاکہ دہشت گرد بینک لوٹتے ہیںاسلحہ خریدکر دہشت پھیلاتے ہیں پیپلزپارٹی کے سعیدغنی نے کہاکہ قرارداداہم اوربروقت ہے مسلم لیگ (ن) کے ایم حمزہ نے کہاکہ ملک میں قانون کی عملدراری ہوناچاہیے۔

سپیشل رپورٹر کے مطابق سینیٹر عبدالحسیب خان نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان بل 2012 مزید غورکے لئے پیش کیاتوعوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرزاہد خان نے کہاکہ بل میں اگرتجاویزشامل نہ کی گئیں توہم اسے پاس نہیں ہونے دیںگے جس پروفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آج یہ بل قومی اسمبلی میں پیش ہورہاہے اسلئے اس پرمزید کاروائی موخرکردی جائے جس کے بعداس بل پر کارروائی موخر کردی گئی۔ایوان بالا میںامن وامان کی صورتحال پربحث کے حوالے سے اپوزیشن لیڈراسحاق ڈار نے کہاکہ آج ایوان میںخضدارمیںامن وامان کے حوالے سے بھی بات ہونی تھی محسن لغاری اورطاہرمشہدی نے کہاکہ وزیرداخلہ اگروہ نہیںآ سکتے تھے تووزیرمملکت یاکسی اورکوذمہ داری سونپ دیتے جس پرچیئرمین نے کہاکہ منگل کووزیرداخلہ ایوان میںموجود ہونگے تواس حوالے سے ایوان کواعتمادمیں لیں گے۔

سینیٹر حاصل بزنجو نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میںسیلاب کی صورتحال کل ایوان میںزیربحث آنی ہے اس لئے متعلقہ حکام کوکل گیلری میںطلب کیاجائے جس پرچیئرمین سینٹ نے حکومت کوہدایت کی کہ متعلقہ حکام کومنگل کوبلایاجائے تاکہ وہ ارکان کی تجاویزکوخودنوٹ کرسکیں، ثریا امیر الدین نے مطالبہ کیا کہ شہریوںکو پاسپورٹس کے بروقت اجراء کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے دوران قائد ایوان جہانگیربدر نے بتایاکہ صحافیوں نے دھمکیوں اورحملوںکے خلاف ایوان سے واک آئوٹ کیاتھا،جس پر چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کوہدایت کی جائے کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے بعدازاں چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کااجلاس آج صبح دس بجے تک ملتوی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں