نکاح نامے میں عورت کوطلاق کاحق دینے کی شق چیلنج

اسلام میںعورت کویہ حق حاصل نہیں،پٹیشنرکاوفاقی شریعت عدالت میں موقف


Numainda Express October 16, 2012
تمام مسالک کے فقہی مسائل پیش کرنے کا حکم،کیس کی سماعت ملتوی۔ فوٹو : فائل

KARACHI: عورت کوطلاق کا حق دینا درست ہے یا غلط اس بارے میں وفاقی شریعت عدالت کے فل بینچ نے درخواست گزار سے تمام مسالک کے فقہی مسائل پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔

مشہور ماڈل اور فنکارہ نادیہ خان کے سابق شوہر خاور اقبال نے نکاح نامے میں عورت کونکاح کا حق دینے کے پرویژن کو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کیا ہے اور موقف اختیارکیا ہے کہ عورت کو طلاق لینے کا حق حاصل ہے دینے کا نہیں اوراس بارے میں نکاح نامے میں شامل شق غیراسلامی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ درخواست گزارکو اپنی بیوی نے طلاق دی ہے۔

جسٹس شہزادو شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ میں جسٹس فدا محمد خان اور جسٹس ارشد جہانگیر شامل تھے نے پیرکو مقدمے کی سماعت کی۔ درخواست گزارکی طرف سے ارشدکیانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ اسلام میں کسی خاتون کو اپنے شوہرکو طلاق دینے کا حق حاصل نہیں ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں