گوجرانوالہ حادثہ ٹرین پہلے پٹڑی سے اتری اور فش پلیٹیں ٹوٹی ہوئی تھیں وزیر ریلوے

جائے حادثہ سے 945 فٹ پہلے موڑ کاٹتے ہوئے انجن کے نٹ بولٹ اور فش پلیٹس ٹوٹے ہوئے ملے ہیں، وزیرریلوے


ویب ڈیسک July 06, 2015
13 ہزار 959پلوں میں 50 پلوں کی مرمت کاکام باقی ہے،سعدرفیق۔ فوٹو: آئی این پی

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی جگہ سے انجن کے پٹڑی سے اترنے کے شواہد ملے ہیں اور وہاں پرنٹ بولٹ اور فش پلیٹس بھی ٹوٹے ہوئے پائے گئے ہیں تاہم اب تک یہ تعین نہیں ہوا کہ یہ حادثاتی طور پر ہوا یا کسی نے جان بوجھ کر کیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q19/q19.webp

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے نے کہا کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی اور تحقیقاتی ٹیم کو 72 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرنے کا کہا گیا تھا، اب تک واقعے کی کوئی ابتدائی رپورٹ نہیں آئی، جے آئی ٹی ٹیم کو مزید کچھ روز درکار ہیں جو انہیں مل گئے، ان کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کی جا رہی۔

https://img.express.pk/media/images/q110/q110.webp

https://img.express.pk/media/images/train-bridge/train-bridge.webp

سعد رفیق نے کہا کہ چھناواں پل کو خستہ پل قرار دینے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے لیکن پل ریلوے آپریشن کے لئے مکمل فٹ تھا، جائے حادثہ سے 945 فٹ پہلے موڑ کاٹتے ہوئے انجن کے پہیے پٹڑی سے اترنے کے شواہد مل چکے ہیں اور وہاں پرنٹ بولٹ اور فش پلیٹس ٹوٹے ہوئے ملے ہیں تاہم اب تک یہ تعین نہیں ہوا کہ یہ حادثاتی طور پر ہوا یا کسی نے کیا۔ یہ دیکھنا ہے کہ ٹرین تیزرفتاری کے باعث الٹی یا فش پلیٹس ٹوٹنے سے واقعہ رونما ہوا۔

https://img.express.pk/media/images/q26/q26.webp

https://img.express.pk/media/images/train-canal/train-canal.webp

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگانے کی کوشش کی۔ حادثے کے دوران ٹرین کی رفتار مقررہ حد سے زیادہ تھی۔ جائے وقوعہ سے 26 کلومیٹر پہلے روٹ ڈیڈ کے نشان پر ٹرین نہیں رکی، اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ فیصل آباد سے تبدیل ہونے والے ڈرائیورز کو جلدی کیوں تھی۔

https://img.express.pk/media/images/q36/q36.webp

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار انجن اب تک 14لاکھ کلو میٹر چل چکا تھا اور اس کی عمر 2018 تک تھی، ریلوے ٹریکس جہاں ٹھیک نہیں وہاں ہم آپریشن نہیں کرتے، ریلوے کے زیر انتظام 13 ہزار 959 پل آپریشنل ہیں، جن میں 159 مرمت کے قابل ہے، ان 159 میں سے 50 ایسے پل ہیں جن کی مرمت کی جانی ہے، ان میں سے 21 رواں برس جب کہ باقی کی مرمت آئندہ بعد مکمل ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں