قائمہ کمیٹی وزیرتجارت کی عدم شرکت پربرہمآئندہ اجلاس میںطلبی
امین فہیم حیدرآبادمیںپیپلزپارٹی کے جلسے کے باعث نہیںآئے،سیکرٹری تجارت
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم کی عدم شرکت پرشدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے انھیں آئندہ اجلاس میںوضاحت کے لیے طلب کرلیاہے۔
کمیٹی کااجلاس چیئرمین انجینئرخرم دستگیرکی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس کے آغازپرکمیٹی نے وزیرتجارت کی شرکت کے بارے میں پوچھا جس پروفاقی سیکرٹری تجارت مُنیر قریشی نے کہاکہ امین فہیم حیدرآبادمیںپیپلزپارٹی کے جلسے کے باعث شریک نہیں ہو سکے۔
شرکا نے وضاحت مستردکرتے ہوئے احتجاجاًاجلاس ملتوی کردیا۔ارکان نے کہاکہ وزیر تجارت کمیٹی کے روبروپیش ہوکروضاحت کریںاورپاک بھارت تجارت کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے بھی کمیٹی کو آگاہ کریں۔ چیئرمین نے کہاکہ امین فہیم چارسال کے دوران کمیٹی کے 61میںسے صرف دواجلاس میں شریک ہوئے جبکہ یہ اجلاس بھی وزیرتجارت کی رضامندی پربُلایاگیاتھا،مگراس میںبھی وہ شریک نہیں ہوئے۔