آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بھارت میں بائیو مکینک ٹیسٹ مکمل

ٹیسٹ کے دوران محمد حفیظ سے 6 اوورز کرائے گئے جس میں ان کے بازو کے خم کا جائزہ لیا گیا۔


ویب ڈیسک July 06, 2015
ٹیسٹ کے دوران محمد حفیظ سے 6 اوورز کرائے گئے جس میں ان کے بازو کے خم کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو:فائل

پاکستانی آل راؤنڈرمحمد حفیظ کا بھارت میں بائیو مکینک ٹیسٹ مکمل ہوگیا جس کے بعد وہ آج کولمبو پہنچ کر قومی ٹیم جوائن کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا کے خلاف مشکوک بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پرآل راؤنڈرمحمد حفیظ نے بھارت کی مقامی بائیو مکینک لیب سے ٹیسٹ کرایا اورٹیسٹ کے دوران ان سے 6 اوورز کرائے گئے جس میں ان کے بازو کے خم کا جائزہ لیا گیا۔ آل راؤنڈرمحمد حفیظ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک بولنگ کراسکتے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ کولمبو پہنچ کرآج ٹیم کو کا حصہ بھی بنیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن کلئیر قرار دیئے جانے کے 3 ماہ بعد محمد حفیظ ایک مرتبہ پھر مشکوک ایکشن کی زد میں آگئے ہیں اورآئی سی سی قوانین کے رو سے اگران کا ٹیسٹ درست نہ آیا توانہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں