معصوم طالبات سے اظہار یکجہتی پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشکر

اجتماعات میں لاکھوں افراد کی شرکت طالبان دہشتگردوں کیخلاف ریفرنڈم ہے


Express Desk October 16, 2012
تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اب خاموشی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، رابطہ کمیٹی فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سوات میں طالبان دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنات سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں اتوار کو ایم کیوایم کے تحت منعقد ہونیوالے اجتماعات میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرنیوالے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، طلبہ و طالبات، علمائے کرام اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے دلی تشکر کااظہار کیا ہے اور ان اجتماعات میں عوام کی شرکت کو طالبان دہشت گردوں کے خلاف ریفرنڈم قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اب طالبان دہشت گردوں کے ظلم و بربریت پر مزید خاموشی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ طویل خاموشی اب ملک و قوم کی سلامتی پر کاری ضرب لگا رہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ظالم کو ظالم کہنے اور مظلوم کا ساتھ دینا ہی حق پرستی ہے اور قائد تحریک الطا ف حسین نے طالبان دہشت گردوں کی کھلی بربریت اور دہشت گردی کے خلاف جس جراتمندانہ اور حقائق پر مبنی خیالات کا اظہار کیا ہے وہ قوم کی آواز ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اتحاد، مسلح افواج کے بلند حوصلے اور ملک و قوم کی سلامتی و بقا کے لیے دعا بھی کی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں