نائجیریا میں 2 بم دھماکوں میں 44 افراد ہلاک

مسجد اور ریسٹورینٹ میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی

پہلا دھماکا مسجد میں خطبے کے دوران ہوئے جس میں 29 افراد ہلاک ہوئے، فوٹو:فائل

FAISALABAD:
نائیجیریا کے وسطی شہر جوس میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 44 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلا شہر میں واقع جامع مسجد میں خطبے کے دوران ہوا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آورنے پہلے شدید فائرنگ کی جس کے بعد ایک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور امام مسجد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔


دوسرا دھماکا شہر کے مصروف علاقے میں قائم ایک معروف ریسٹورنٹ میں ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوئے، مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹ سیاسی کارکنوں کی آمد کے حوالے سے معروف ہے۔ بم دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نےقبول نہیں کی تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام ملوث ہوسکتی ہے۔

واضح رہےکہ مذہبی طور پر تقسیم شہر جوس شہر گزشتہ کئی ماہ سے بوکو حرام کے حملوں کی زد میں ہے جس میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Load Next Story