توانائی کا بحران بڑا ایشو ہے کویتی قیادت سے تعاون پر بات ہوگی راجا پرویز

وزیراعظم ایشیائی تعاون ڈائیلاگ میںشرکت کیلیے کویت پہنچ گئے، امیرکویت و دیگرعالمی رہنمائوں سے ملاقاتیںہوںگی

کویت: وزیراعظم راجا پرویز اشرف امیر کویت شیخ صباح الاحمد سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو : این این آئی

وزیراعظم راجاپرویزاشرف ایشیائی تعاون ڈائیلاگ کے پہلے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے کویت پہنچ گئے ہیں۔


وہ آج منگل کوشروع ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیراعظم کویت میں اپنے3روزہ قیام کے دوران امیرکویت شیخ الصباح الجابرمبارک الحماد الصباح اوردیگرعالمی رہنمائوں سے بھی ملاقات کریںگے۔پیرکوکویت روانگی سے قبل نورخان ایئربیس پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہاکہ ایشیائی تعاون ڈائیلاگ (اے سی ڈی) ایک اہم قدم ہے جس میں 31 رکن ممالک کے رہنماشرکت کر رہے ہیں، توانائی پاکستان کیلیے ایک بڑاایشو ہے۔

کویتی قیادت کے ساتھ توانائی سمیت مختلف شعبوں میںتعاون کے امکانات کاجائزہ لیاجائے گا،ملالہ یوسف زئی کے علاج کے متعلق وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی کہاتھا کہ اس کے علاج معالجے کیلیے جوبھی ممکن ہواکریںگے،ہماری دعاہے کہ وہ جلدصحت یاب ہو،ہرسوچ کے حامل افراد نے ملالہ پرحملے کی مذمت کی ہے،راولپنڈی سے نمائندے کے مطابق وزیر اعظم پرویز اشرف21 اکتوبراپنے آبائی حلقے گوجر خان میں بڑے جلسے سے خطاب کریںگے،وزیراعظم حلقے کیلیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔
Load Next Story