یمن میں اتحادی افواج کی فضائی کارروائی 46 حوثی باغی ہلاک اورمتعدد زخمی

اتحادی افواج کی جانب سے یمن کی سیاسی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے ہیڈکوارٹر پر فضائی کارروائی کی گئی،غیرملکی خبر ایجنسی


ویب ڈیسک July 06, 2015
اقوام متحدہ میں یمن کے ایلچی اسماعیل شیخ احمد نے انسانی ہمدردی کے تحت یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو فائل

یمن کے دارالحکومت میں اتحادی افواج کی جانب سے فضائی حملے میں 46 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صنعا میں حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار اتحادی افواج کی جانب سے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ الصالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے ہیڈکوارٹر پر فضائی کارروائی کی گئی جس میں 46 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں سیاسی کارکنان سمیت سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی جماعت ملک کے سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ جب کہ دھماکے کے وقت اقوام متحدہ میں یمن کے خصوصی ایلچی اسماعیل شیخ شہر کے دوسرے حصے میں پارٹی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ موجود تھے۔

واضح رہے اقوام متحدہ میں یمن کے خصوصی ایلچی اسماعیل شیخ احمد نے انسانی ہمدردی کے تحت یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔