حکمران کمزورہیںبڑافیصلہ نہیں کرسکتےفضل الرحمن

ڈاکٹرعافیہ سے متعلق حکومتی کردارسنجیدگی سے سامنے آناچاہیے، اہلخانہ سے گفتگو

کراچی: فضل الرحمن امریکا میں اسیر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ سے اُنکی رہائشگاہ پر ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو : آن لائن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ اب کسی کوبھی کوائف جمع کروانے کی ضرورت نہیں پڑیگی ،پاکستان کوجنگ سے نکالنے کے لیے بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔


حکمران اعصابی طورپرکمزورہیں،بڑا فیصلہ نہیں کرسکتے،ملالہ یوسف زئی کے واقعے کو بنیاد بنا کر کارروائی نہ کی جائے،خاتون پرحملے کی اجازت نہ اسلامی شریعت دیتی ہے نہ ہی پختون روایت، نائن الیون کا واقعہ امریکا میں ہوا اور آگ اسلامی دنیا پر برسائی گئی، 40 ہزار معصوم پاکستانیوں کا خون بہا اور اس جنگ سے ملک کو 90 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان میں کسی مسلح جدوجہد کی ضرورت نہیں، ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حوالے سے حکومتی کردارکوسنجیدگی سے سامنے آنا چاہیے،ملالہ یوسفزئی کی طرح ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ بھی اٹھایا جائے۔

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی والدہ اوربہن کے حوصلے کوسلام پیش کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیرکوڈاکٹرعافیہ کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ عصمت صدیقی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ پالیسیوں میں فوری تبدیلیاں لائی جائیں۔ سیاسی لوگوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story