پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جنوبی افریقا کے آرمی چیف سے ملاقات

جنوبی افریقا کے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا

آرمی چیف کو 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آرنرنر پیش کیا گیا- فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقا پہنچ گئے جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقا پہنچے جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقا کے آرمی چیف جنرل دی آرما سوندو سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق جنوبی افریقا کے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اس کےعلاوہ آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور فوجی تربیت بڑھانے کے لیے جنوبی افریقا کے ڈیفنس پروڈکشن کا دورہ بھی کیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2wy3yy_gen-raheel-s-africa_news
Load Next Story