فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں سیکڑوں بچیوں کے آڈیشن کے بعد پاکستانی بچی کے کردار کا انتخاب

بھارت میں رہ جانے والی اس ب چی کو سلمان خان پاکستان میں اس کے والدین تک پہنچانے کا مشن سرانجام دیتے ہیں


ویب ڈیسک July 07, 2015
سلمان خان کی آنے نئی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی،فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹارسلمان خان کی نئی آنے والی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' میں پاکستانی بچی کا کردار ادا کرنے والی ''منی'' کا انتخاب 500 بچیوں کے آڈیشن کے بعد کیا گیا۔

سلمان خان کی نئی آنے والی فلم'' بجرنگی بھائی جان'' اپنی ریلیز سے قبل ہی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، فلم میں بچی''منی'' کا کردار انتہائی اہم ہے جو ایک ایسی پاکستانی بچی کا کردار ادا کررہی ہے جو بھارت میں ہی رہ جاتی ہے اور سلمان خان اسے پاکستان میں والدین تک پہنچانے کا مشن سرانجام دیتے ہیں۔

فلم ''بجرنگی بھائی جان'' میں منی کا اہم کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوترا نامی بچی کو ہدایت کار کبیر خان نے 500 بچیوں کا آڈیشن لینے کے بعد منتخب کیا جب کہ اداکارہ کرینہ کپور نے بھی بچی کے کردار کو فلم میں انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ''بجرنگی بھائی جان'' عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس میں اداکارہ کرینہ کپور بھی جلوہ گر ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔