تنقید کے بعد چیئرمین کی انگلینڈ میں کرکٹ ’’مصروفیات ‘‘ کی تفصیلات جاری

شہریار خان وطن واپسی سے قبل آئر لینڈ اوراسکاٹ لینڈ بورڈز کے سربراہان سے بھی ملیں گے

شہریار خان وطن واپسی سے قبل آئر لینڈ اوراسکاٹ لینڈ بورڈز کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔ فوٹو : فائل

میڈیا میں اہم امور سے بے رخی کی اطلاعات سامنے آنے پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی انگلینڈ میں کرکٹ ''مصروفیات '' کی تفصیلات جاری کردی گئیں، گذشتہ دنوں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ پاکستان کرکٹ کے بیشتر معاملات توجہ طلب لیکن اعلی عہدیدار سیر سپاٹے کررہے ہیں۔


پیر کو پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیاکہ چیئرمین بورڈ شہریار خان ایم سی سی کے صدر ڈیوڈ مورگن، انگلینڈ کے سابق کپتان اور پاکستان کیلیے آئی سی سی ٹاسک فورس کے رکن مائیک بریرلی سے مل چکے ہیں،ان کی ای سی بی کے نو منتخب چیئرمین کولن گریوز اور ٹاسک فورس کے ایک رکن سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، وہ وطن واپسی سے قبل آئر لینڈ اوراسکاٹ لینڈ بورڈز کے سربراہان سے بھی ملیں گے، مقصد اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف یواے ای میں شیڈول سیریز سمیت باہمی مقابلوں کیلیے راہ ہموار کرنا ہے۔
Load Next Story