یونس اور شان نے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کردیا حنیف محمد
بیٹسمینوں کوآج بھی تحمل مزاجی کے ساتھ کریز پر قیام کرتے ہوئے رنز بنانا ہوں گے، حنیف محمد
سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ شان مسعود اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے پاکستان کو شکست کے دہانے سے نکال کرفتح کی راہ پر گامزن کردیا۔
تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے ہمارے بیٹسمینوں کو تحمل مزاجی سے کریز پر قیام کرتے ہوئے رنز بنانا ہوں گے، میچ کا آخری دن دلچسپ ہوگا۔کھیل کے اختتام پر نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف محمد نے کہاکہ نوجوان بولر عمران خان نے5 وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو بڑا اسکور کرنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا، یہ کارکردگی فٹ نظر آنے والے بولر کے اعتماد میں اضافہ کرے گی،پاکستان کا377رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغازاچھا نہ ہوا،13رنز پر2 وکٹیں گرنے کے بعد شان مسعوداور یونس خان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست217 رنز جوڑکر پاکستان کو نہ صرف دبائو سے نکالا بلکہ جیت کی راہ پر بھی گامزن کردیا۔
انھوں نے کہا کہ مجھے شان مسعود کی پُراعتماد بیٹنگ نے متاثر کیا جبکہ یونس خان سے تو ہمیشہ ہی اچھی کارکردگی کی توقع رہتی ہے،ایک سوال پر حنیف محمد نے کہا کہ میچ کے آخری دن کا پہلا گھنٹہ بہت اہم ہوگا، اگر پاکستان نے کوئی وکٹ نہ گنوائی تو کامیابی کا قوی امکان ہے،حد سے زیادہ خود اعتمادی بیٹسمینوں کے لیے نقصان دہ ہوگی لیکن امید ہے کہ پاکستان یہ میچ جیت کرسیریز میں سرخرو ہوجائے گا۔