نیپرانے بجلی بحران پرکے الیکٹرک کاجواب مستردکردیا

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی وجوہ کاجائزہ لینے کے لیے دوبارہ کراچی جائے گی

جواب میں ناقص مٹیریل کااستعمال اور دیگرپہلونظراندازکردیے گئے، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

نیپرانے کراچی میں بجلی بحران سے متعلق کے الیکٹرک کے جواب کومسترد کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو ایک مرتبہ پھر کراچی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے کے الیکٹرک کی طرف سے نیپرا کی فیکٹ فائنڈگ کمیٹی کے سوالوں کے جواب میں بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاق کی طرف سے کے الیکٹرک کو دی جانیوالی650میگاواٹ بجلی اس شہر کی ضروریات پوری کرنے کیلیے ناکافی ہے جبکہ اس رپورٹ میں کے الیکٹرک کے تمام ذمے داران کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی قائم کردہ 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی آئندہ چند دنوں میں کراچی کا دورہ کریگی جس میں بجلی کی تقسیم اور ٹرانسمیشن سسٹم سمیت تمام پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لے کررپورٹ مرتب کریگی جوآئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔
Load Next Story