جدید اسپتالوں کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے صدر ممنون

فلاحی منصوبوں سے عوام کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں، صدر ممنون


Numainda Express July 07, 2015
فلاحی منصوبوں سے عوام کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں، صدر ممنون۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں نئے اور جدید اسپتالوں کی تعمیر کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پمز اسپتال کو دور حاضرکی جدید طبی سہولتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات صدر ممنون نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کے دوران کہی، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پمز کے زیر انتظام مجوزہ میڈیکل ٹاورکمپلیکس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی، صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح کے فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبوں کو عبادت سمجھ کر سرانجام دینا چاہیے، صدر ممنون نے میڈیکل ٹاورکمپلیکس منصوبے کو سراہا اور کہاکہ تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد ایک فعال اور قابل عمل ماڈل تشکیل دیا جائے تاکہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، اس موقع پر وزیر مملکت کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم اور سیکریٹری کیڈ خالد حنیف بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |