کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک

مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اور خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں، ایف سی


ویب ڈیسک July 07, 2015
مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اور خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں، ایف سی فوٹو: فائل

مشرقی بائی پاس پر ایف سی کی کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 ایف سی کے اہلکار زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔


ایف سی کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اور خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں جب کہ ہلاک ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں