پاکستان نے سری لنکا کو 9 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے یونس خان 171، شان مسعود 125 اور مصباح الحق 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


ویب ڈیسک July 07, 2015
پاکستان کی جانب سے یونس خان 171، شان مسعود 125 اور مصباح الحق 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے یونس خان اور شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں 9 سال بعد شکست دے دی جب کہ قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 377 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے ایشین کا دوسرا اور دنیائے کرکٹ کا چھٹا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔

پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شان مسعود اور یونس خان کے بعد مصباح الحق اور یونس خان کے درمیان کامیاب پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو پالی کیلے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دی۔ یونس خان اورشان مسعود کے درمیان 242 اور کپتان مصباح الحق اور یونس کے درمیان 125 رنز کی ناقابل شکست شراکت سے قومی ٹیم نے سری لنکا کا 377 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پرحاصل کیا۔ یونس خان 171 اور مصباح الحق 59 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ شان مسعود 125، اظہرعلی 5 اور احمد شہزاد بغیرکوئی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پراساد، سرنگا لکمل اور تھرندو کشال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 278 اور دوسری میں 313 رنز بنائے جب کہ قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 215 رنز پر ڈھیرہوگئی تھی تاہم مصباح الیون کو جیت کے لئے 377 رنز کا ہدف ملا تو 2 بلے باز 13 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے،ہدف کے تعاقب میں مایوس کن آغاز کے بعد شان مسعود اور یونس خان کی ذمہ دارانہ انداز بیٹنگ نے قومی ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا جس کے بعد یونس خان اور مصباح الحق نے جیت کے خواب کو حقیقیت کردکھایا اور کپتان نے چھکا لگا کر سری لنکا کے خلاف 9 سال بعد جیت کو یادگاربنایا۔ میچ میں بہترین کارکرگی پیش کرنے پریونس خان کو میچ کا بہترین اور یاسر شاہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے 2006 میں سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی اور طویل انتظار کے بعد یہ جمود پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں ٹوٹا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |