خصوصی کمیٹی نے ایف بی آر سے 5 سالہ بھرتی کی رپورٹ مانگ لی

صوبائی وعلاقائی کوٹے پرعملدرآمد میںکوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور ہرسطح پر میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھاجائے، جہانگیربدر


Numainda Express October 16, 2012
بھرتیوں میں خیبر پختوانخواکاکوٹاکم ہے،زاہد خان،این ٹی ایس کی وجہ سے اب جعلی ڈگری والاملازمت حاصل نہیںکرسکے گا، کمیٹی۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے ایف بی آرسے جون 2007 سے ستمبر2012 تک بھرتی کیے گئے ملازمین کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس قائد ایوان سینیٹر جہانگیر بدرکی زیر صدارت ہوا جس میں ایف بی آر کے ممبرایڈمن حسنین احمد نے محکمے میںجنوری 2007ء سے لیکرجنوری 2012ء تک کے بھرتی کیے گئے تمام ملازمین کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، کمیٹی کو بتایا گیا کہ بھرتیاں خالصتاً میرٹ اور کوٹے کوملحوظ خاطررکھ کرکی گئی ہیں، جہانگیر بدر نے امتحان کیلیے شفاف طریقہ کار اختیار کرنے پر ایف بی آرکے اقدام کوسراہا تاہم انھوںنے یہ بات زوردیکرکہی کہ صوبائی وعلاقائی کوٹے پرعملدرآمدمیںکوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور ہرسطح پر میرٹ کوملحوظ خاطر رکھا جائے۔

آئی این پی کے مطابق کمیٹی نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس)کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی وجہ سے اب کوئی جعلی ڈگری والاملازمت حاصل نہیںکرسکے گا، نوکری کیلیے ہرشخص کواین ٹی ایس کے تحت امتحان دیناہوگا،جمہوری اداروںسے بھی گندصاف ہونا چاہیے،کمیٹی نے ایف بی آر کوہدایت کی کہ انکم ٹیکس، ان لینڈ ریونیومیں جہاں کہیںکوٹے کا فرق ہے اسے ختم کیاجائے، سینٹرزاہد خان نے کہا کہ بھرتیوں میں بلوچستان اورخیبر پختوانخواکاکوٹا کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |