قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار پی ایچ ایف ہے شہنازشیخ

وزیراعظم کو چاہیے کہ تمام اولمپینز کو بٹھا کرحل نکالیں 6 سال سے بہت تماشاہورہاہے اب اس کاحل نکالنا ہے،شہناز شیخ


ویب ڈیسک July 07, 2015
ہاکی پلیئرزکو نا کنٹریکٹ ملتا ہے اورنا ہی ان کے معاشی مسائل کاکوئی حل ہے،شہناز شیخ:فوٹو فائل

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار پاکستان ہاکی فیڈریشن ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوچ قومی ہاکی ٹیم شہنازشیخ نے کہا کہ ٹیم کو نفسیاتی اور معاشی بحران کا سامنا ہے، ہاکی پلیئرزکو نا کنٹریکٹ ملتا ہے اورنا ہی ان کے معاشی مسائل کاکوئی حل ہے، انہیں ہاکی کھلاڑیوں کوڈیلی الاونس بھی نہیں دیا جاتا،قومی کھلاڑی اگرہاکی لیگ نہ کھلیں تو بھوکے مرجائیں، سب کو چاہیے کہ ٹیم کے حق میں بات کی جائے، حکومت نے 6 سے 8 ماہ پہلے نوٹس لیا ہوتا تو آج نتائج مختلف ہوتے، وزیراعظم کو چاہیے کہ تمام اولمپینز کو بٹھا کرحل نکالیں 6 سال سے بہت تماشاہورہاہے اب اس کاحل نکالنا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کےکوچ کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے کوچنگ شروع کی تو قومی ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر تھی وہ 8 ماہ میں ٹیم کو 8 ویں نمبرپر لےآئے، 6 سال سے بہت تماشا ہورہا ہے،اب اس کا حل نکالنا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ان کا معاہدہ 2016 تک ہے، ہم اولمپکس نہیں کھیلیں گےتو ان کا اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |