سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
حیران کن طور پر اسپنر رنگانا ہیرات کو ڈراپ کرتے ہوئے دو نئے لیگ اسپنرز کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز کی قیادت میں ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں تلکرانے دلشان، کشال پریرا، اپل تھرنگا، لھیرو تھرمانے، دنیش چندیمل، تھسارا پریرا، لیستھ ملنگا، نوان پرادیپ، ایشن پرینجن ، ملندا سریوردانا، سرنگا لکمل، سچتراسینایاکے، سیکوج پرسانا اور سچتھ پتھیرانا شامل ہیں۔
سلیکٹرز نے حیران کن طور پر بہترین ٹیسٹ بولر رنگانا ہیرات کو ٹیم سے ڈراپ کرتے ہوئے دو نئے لیگ اسپنر ملینڈا سریوردانا اور سچت پتھرانا کو شامل کیا جو ون ڈے میں ڈیبیو کریں گے جب کہ ورلڈ کپ کے بعد سری لنکا کی یہ پہلی سیریز ہوگی جس میں سری لنکا کے بہترین بیٹسمین اور 2 سابق کپتان کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے ریٹائرمنٹ کے باعث ٹیم کو خدمات پیش نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 11 جولائی کو دمبولا میں ہوگا۔