شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت باہمی اعتماد بڑھانے میں مددگارہوگی وزیراعظم نوازشریف

معاشی ترقی کے لئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ضروری ہے،وزیر اعظم نوازشریف


ویب ڈیسک July 07, 2015
پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، وزیراعظم نواز شریف فوٹو: فائل  

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ضروری ہے اس کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم مددگارثابت ہوگی۔

روس کے خبررساں ادارے کوانٹرویو میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ضروری ہے، اس کے لئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تنازعات حل کئے جانے چاہئیں کیونکہ ترقی اورمعاشی خوشحالی پڑوسی ممالک کے بہترتعلقات سے ہی ممکن ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت باہمی اعتماد بڑھانے میں مددگارہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روس سے دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں تعاون کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی طاقت اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے،ہم جوہری توانائی کے عدم پھیلاؤ سے متعلق قوائد و ضوابظ پرسختی سے کاربند ہیں، پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ہمیں جوہری توانائی کی سلامتی اورحفاظت کا پاکستان کو چالیس سال کا تجربہ ہے، دہشت گردوں کی ان تک رسائی سے متعلق افواہیں بے بنیاد اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کا حصہ ہیں.

واضح رہے کہ وزیراعظم اپنا ناروے کا دورہ مکمل کرنے کے بعد روس جائیں گے جہاں وہ دو روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،9 جولائی سے شروع ہونے والی کانفرنس کے دوران وزیراعظم نوازشریف کئی عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں