عمران خان نے جسٹس وجیہہ کو الیکشن ٹریبونل کی ایما پر مزید فیصلے دینے سے روک دیا

الیکشن ٹریبونل نے تحلیل کے بعد بھی احکامات دینے کا سلسلہ جاری رکھا جواس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے،چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک July 07, 2015
جسٹس وجیہ الدین قابل احترام ہیں تاہم کسی کو بھی اس کی حدود سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عمران خان فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف عمران خان نے جسٹس وجیہہ الدین کو الیکشن ٹریبونل کی ایما پر مزید فیصلے دینے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پارٹی انتخابات کروائے اور بطور پارٹی چیئرمین ایک غیر جانبدار الیکشن ٹریبونل تشکیل دیتے ہوئے انہیں اس کی سربراہی سونپی جس کا ایجنڈا انتخابی شکایات کی تحقیقات تھا۔ پارٹی نے ٹریبونل کی رپورٹ اور دوبارہ انتخابات کی سفارشات کو قبول کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ٹریبونل نے تحلیل کے بعد بھی احکامات دینے کا سلسلہ جاری رکھا جو اس کے دائرہ اختیار سے باہر تھا۔ اس لئے وہ ان سے باضابطہ درخواست کرتے ہیں کہ تحلیل شدہ ٹریبونل کی ایما پر مزید فیصلے نہ دیئے جائیں۔ وہ ملک کی خدمات پر ان کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن کسی کو بھی اس کی حدود اور مینڈیٹ سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ امر یقینی ہے کہ بحیثیت چیئرمین وہ پارٹی کی جدوجہد کو ہر قسم کے نقصان سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |