نریندرمودی 10جولائی کو روس میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے بھارتی میڈیا

بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم اس کا ایجنڈا بتانے سے گریز کیا ہے، بھارتی میڈیا

وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب کے درمیان آخری ملاقات نیپال میں سارک سربراہی کانفرنس کے اجلاس کے دوران ہوئی تھی فوٹو: فائل

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد 10 جولائی کو پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات طے پاگئی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس 9 جولائی سے شروع ہوگا جس میں وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ بھارتی ہم منصب نریندرمودی بھی شریک ہوں گے، نریندر مودی کی جانب سے رمضان المبارک کے آغاز پر وزیراعظم نواز شریف کو کئے گئے فون کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے اجلاس کے بعد دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات طے پاگئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم اس کا ایجنڈا بتانے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان آخری ملاقات گزشتہ برس نیپال میں سارک سربراہی کانفرنس کے اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔
Load Next Story