کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کرداراداکرتی ہےغلام محی الدین

فلم انڈسٹری کے حالات پہلے سے بہتر ہیں مگر ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے


Cultural Reporter July 08, 2015
فلم انڈسٹری کے حالات پہلے سے بہتر ہیں مگر ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے فوٹو: فائل

اداکار غلام محی الدین نے ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصہ بعد ہدایت کار جمشید جان محمد کی فلم''سوال سات کرروڑ ڈالر'' کی فلم میں ایک بہترین کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔

یہ فلم کہانی کے اعتبار سے ایک عمدہ فلم ثابت ہوگی ، فلم یا ٹی وی ڈرامے میں اچھی کہانیوں کا انتخاب ہی اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، میری کوشش ہوتی ہے کسی ٹی وی ڈرامے یا فلم میں جب بھی کوئی کردار ملے اس میں اداکاری کا مارجن ضرور ہونا چاہیے۔

ان دنوں ہمارے ٹیلی ویژن اور فلموں میں اچھے موضوعات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جارہی ہے اسی وجہ سے یہ دونوں شعبہ کامیابی کی طرف گامزن ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلموں کا بننا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے ہاں اب کام بہت اچھا ہورہا ہے حالات بہت بہتر ہیں اور اس پر مزید محنت کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔