جو بھی فیصلہ کرلوں اسے تبدیل نہیں کرتی دیدار

شوبزمیں واپسی کاکوئی ارادہ نہیں،میڈیا نے مستحق فنکاروں کی فلاح کیلیے بہت کچھ کیا ہے


این این آئی July 08, 2015
شوبزمیں واپسی کاکوئی ارادہ نہیں،میڈیا نے مستحق فنکاروں کی فلاح کیلیے بہت کچھ کیا ہے ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: تھیٹر کی معروف اداکارہ دیدار نے کہاہے کہ میڈیا نے نادار اور مستحق فنکاروں کی فلاح بہبود کے لیے بہت کچھ کیا ہے جو قابل تعریف اقدام ہے ۔

فلم ، ٹی وی اور خصوصاً تھیٹر سے برسوں وابستہ رہنے والے فنکار بڑھاپے میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں جس کے لیے حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے ،شوبز میں دوبارہ واپسی کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں۔ایک انٹر ویو میں دیدار نے کہا کہ میڈیا چٹ پٹی خبریں دینے کے ساتھ لوگوں کی فلاح و بہبود کے مسائل کو بھی اجاگر کرتا ہے جس کی میں تعریف کرتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میںاداکارہ نے کہا کہ میر ااب شوبز میں واپسی کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں اور میں جو بھی فیصلہ کرلوں اس تبدیل نہیں کرتی ۔میں اپنی زندگی سے بہت خوشی ہوں اور اسے خوب انجوائے کر رہی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔