عید اسپیشل ٹرین ٹکٹوں کے حصول میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

ٹکٹ کے لیے روزے کی حالت میں پورادن قطارمیں انتظارکرناپڑتاہے، باری آنے پرمعذرت کرلی جاتی ہے،مسافر


Staff Reporter July 08, 2015
کینٹ اسٹیشن پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے والے مسافر ٹکٹوں کے حصول کے لیے کاؤنٹر زپر پریشان کھڑے ہیں(فوٹو ایکسپریس)

KARACHI: پاکستان ریلوے کی جانب سے عیداسپیشل ٹرین ٹکٹوں کی بکنگ کاآغازکردیا گیا ہے تاہم عیداسپیشل ٹرین کے ٹکٹوں کیلیے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کی عیدکے موقع پرملک بھرمیں آمدورفت میں اضافہ ہوجاتاہے اس لیے صورتحال کوبہتر بنانے کے لیے ہم نے اس سروس کاآغازکیا ہے تاکہ مسافروں کومشکلات کاسامنانہ کرناپڑے، مسافروں کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت عوام کی بہتری کے لیے بھی اگرکوئی کام کرتی ہے تواس میں بھی بہت سی مشکلوں سے گزرناپڑتا ہے۔ گیارہ جولائی سے 16 جولائی تک روزانہ ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے روانہ ہوگی۔

عیداسپیشل ٹرین کے ٹکٹ ایسالگ رہاہے کہ ناپیدہوگئے ہیں، روزے کی حالت میں پورادن قطار میں انتظار کرنا پڑتا ہے اورباری آنے پرعملہ معذرت کرلیتے ہیں کہ ٹکٹ ختم ہوگئے، کراچی کے عوام نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کے لیے ٹکٹ خریدنے کے نظام کوبہتر بنانے اور انتظامیہ کے رویے کو درست کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔