آصف زرداری اورتنویرزمانی کی شادی نہیں ہوئی ترجمان سابق صدر

یہ خاتون پیپلز پارٹی کی رہنما ہیں نہ ان کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ ہے،ترجمان سابق صدر


Numainda Express July 08, 2015
شادی کی خبر افواہ ہے،ترجمان سابق صدر:فوٹو : فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے تنویر زمانی نام کی ایک خاتون میڈیا پرآرہی ہیں اور خود کو پارٹی کا لیڈراورکبھی کبھی تو پارٹی کا ترجمان ظاہرکررہی ہے۔

فرحت اللہ بابر نے اس بات کی قطعی طورپرتردید کی ہے کہ یہ خاتون پیپلز پارٹی کی رہنما ہیں نہ ان کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ ہے۔ میڈیا پر انٹرویومیں یہ غلط تاثر بھی دیا جا رہا ہے کہ اس خاتون نے سابق صدر آصف علی زرداری سے شادی کی ہوئی ہے، یہ افواہ بھی یہ قطعی طورپرغلط ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔