عمران اورریحام اسی سال مولانا طارق جمیل کے ہمراہ فریضہ حج ادا کریں گے
مولانا طارق جمیل نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو ان کے ہمراہ فریضہ حج کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوران کی اہلیہ ریحام خان رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل 2 روزقبل عمران خان کی دعوت افطار پر بنی گالہ گئے تھے جہاں انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو فریضہ حج کی ادائیگی کی تلقین کی اورانہیں دعوت دی کہ دونوں ان کے ہمراہ رواں برس ہی حج کریں جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان اوران کی اہلیہ مولانا طارق جمیل کے ہمراہ رواں برس حج ادا کرنے حجاز مقدس جائیں گے۔
مولانا طارق جمیل اپنے سحرانگیزاندازِ بیان کے باعث ناصرف عوام میں بے پناہ مقبول ہیں بلکہ اعلیٰ حکومتی شخصیات اورقومی کھلاڑیوں میں بھی بے پناہ احترام کی نظرسے دیکھے جاتے ہیں۔