سیز فائر کیلیے متحدہ قومی حکومت بنائی جائے پاکستان اور چین ضمانت دیں افغان طالبان

مذاکرات میں فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کی کوششوں پر بھی روز دیا گیا۔


ویب ڈیسک July 08, 2015
پاکستان افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے کوشاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q28/q28.webp

پاکستان کی ثالثی میں مری میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیام ہونے والے مذاکرات میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا گیا اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کی کوششوں پر بھی روز دیا گیا۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا جب کہ مری میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا اور چین کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور رمضان کے بعد ہو گا تاہم تاریخ کا اعلان فریقین کے درمیان اتفاق کے بعد کیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q122/q122.webp

مری مذاکرات میں افغان حکام نے طالبان سے فوری طور پر سیزفائر کا مطالبہ کیا ہے جب کہ طالبان نے سیزفائر کیلیے افغانستان میں ''متحدہ قومی حکومت'' کے قیام اور اس میں طالبان کی شمولیت کے حوالے سے پاکستان اورچین کی جانب سے ضمانت دیے جانے کی شرط عائدکی ہے،پاکستان اور چین کی مصالحتی کوششوں سے ہونے والے مذاکرات میں افغان طالبان نے مستقبل کی افغان حکومت میں طالبان کی صف اول کی قیادت کو شامل کرنے کامطالبہ کیاجبکہ افغان حکام نے طالبان کی تیسرے درجے کی قیادت کی حکومت میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

https://img.express.pk/media/images/q113/q113.webp

https://img.express.pk/media/images/Qazi-Khalil-Ullah/Qazi-Khalil-Ullah.webp

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں فریقین کے درمیان اتفاق پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغان قیادت کو مفاہمتی عمل میں سہولت فراہم کررہا ہے، قیام امن کے لئے کوششوں پر اقوام متحدہ اور دیگر فریقین کے شکر گزار ہیں، افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q29/q29.webp

https://img.express.pk/media/images/white-house/white-house.webp

دوسری جانب پاکستان میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پائیدار امن کی جانب اچھا قدم ہے اور امریکا ہر اس کوشش کی حمایت کرتا ہے جو افغانستان میں امن کے قیام میں مدد گار ہو۔

https://img.express.pk/media/images/q38/q38.webp

https://img.express.pk/media/images/china-flag/china-flag.webp

چینی سفارت خانے نے بھی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل مذاکرات خطے کے امن وسلامتی کے لیے نہایت اہم ہیں اور چین افغان قیادت کے تحت امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔ سفارت خانے نے بیان میں کہا کہ افغان امن عمل سے چین متعلقہ فریقین سے رابطے میں رہتا ہے اور افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششیں کی جائیں گی جب کہ تمام ممالک نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q48/q48.webp

ادھر افغان حکومت نے بھی مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کے کردارکو سراہا جب کہ افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات قیام امن کی جانب پہلا قدم ہے اور امید ہے کہ مذاکرات پائیدار امن کی راہ ہموار کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |