ملک بھر میں لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے

معتکفین رمضان المبارک کےآخری عشرےمیں لیلۃ القدر تلاش کرنےکےلئےاللہ کے حضورعبادات کرتے ہوئے حاجات ومناجات پیش کریں گے


ویب ڈیسک July 08, 2015
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لئے اعتکاف کرنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے فوٹو: فائل

ملک بھر میں لاکھوں افراد آج سے اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

ویسے تو رمضان المبارک کا پورا مہینہ ہی رحمتوں اور برکتوں سے مامور ہے لیکن رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کی تلاش میں اہل ایمان دنیا سے کٹ کر اپنا ناطہ رب العالمین سے جوڑ لیتے ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لئے اعتکاف کرنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی ملک بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے اور دیہات کی مساجد میں لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں، اعتکاف میں شرکت کے لئے لوگ عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوئے جہان وہ شوال المبارک کا چاند نظرآنے پر مقیم رہیں گے ۔ اس دوران معتکفین رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنے کے لئے اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں