الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

ریفرنڈم کے لئے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر ایک 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک July 08, 2015
ججز پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرائے، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے حوالے سے عوام کی رائے حاصل کرنے کے لئے ریفرنڈم کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، ججز پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کو کراچی میں رینجرز کی جانب سے آپریشن پر شدید تحفظات ہیں اور رابطہ کمیٹی تو رینجرز آپریشن کو ایم کیو ایم مخالف آپریشن قرار دے چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔