ایان علی کی دوبارہ درخواست ضمانت کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

ایان علی بے قصور ہیں ان کے خلاف مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد بنایا گیا، ملزمہ کے وکیل کے دلائل


ویب ڈیسک July 08, 2015
ماڈل ایان علی کی پہلے بھی درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ہائی کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی دوبارہ درخواست ضمانت کے قابل سماعت ہونے یا ہونے کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالسمیع نے ایان علی کی درخواست ضمانت کی ابتدائی سماعت کی، عدالت عالیہ نے ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ پہلے وہ یہ بتائیں کہ ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد دوباریہ درخواست کس قانون کے تحت دائر کی گئی ہے۔ جس پر ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ درخواست ضمانت کسٹم اپیلٹ بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے قانون کے تحت اپیلٹ بینچ کے فیصلے کے خلاف درخواست ضمانت کی سماعت لاہورہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ ہی کرسکتا ہے ۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ایان علی کی ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت جمع کرائی گئی تھی تاہم لاہور ہائی کورٹ نے بھی ان کی درخواست خارج کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |