یوم حضرت علیؓ پر کراچی میں موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی سمیت حیدر آباد اور سکھر میں بھی موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی تھی

سندھ حکومت کراچی میں ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکی ہے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
وفاقی حکومت نے یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے یوم حضرت علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وفاق سے کراچی میں 2 روز کے لئے جب کہ حیدر آباد اور سکھر میں ایک روز کیلئے موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش کی تھی۔ صوبائی حکومت نے کراچی میں آج شام 4 بجے سے 9 بجے تک جب کہ کل کے لئے کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی تھی تاہم وفاقی حکومت نے سندھ بھر میں موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی صوبائی حکومت کی جانب سے یوم حضرت علیؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی تھی تاہم وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی سفارش پر عملدرآمد نہیں کیا تھا۔
Load Next Story