کالاشاہ کاکوواقعے کابدلہ لینےالقاعدہ کا خودکش حملہ آور لاہور کیلئے روانہ ہوگیا وزیر داخلہ پنجاب

یوم علیؓ کےموقع پرعوام پرامن رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کریں، شجاع خان زادہ


ویب ڈیسک July 08, 2015
 خود کش حملہ آور کی عمر 30 سال کے قریب ہے، شجاع خان زادہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ کالا شاہ کاکو واقعے کے بعد القاعدہ بدلہ لینےکی کوشش کرسکتی ہے اور اس کے لئے خودکش حملہ آورکراچی سے روانہ ہوچکا ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ملنے والی رپورٹس کے مطابق القاعدہ گزشتہ ہفتے کالا شاہ کاکو میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کا بدلہ لینے کی کوشش کرسکتی ہے۔ اس کے لئے 30 سال کا خودکش حملہ آورکراچی سے لاہورکے لیے روانہ ہوچکا ہے۔

شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر پنجاب بھر میں 184 ماتمی جلوس اور 752 مجالس منعقد ہوں گی، اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، شیخوپورہ، راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال اورڈیرہ غازی خان میں حساس مقامات پرسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، انشااللہ یوم علی پرامن گزرے گا وہ عوام سے پر امن رہنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں