عمران فاروق قتل کیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کو معظم علی کے بعد دوسرے ملزم تک رسائی مل گئی

لندن پولیس نے ملزمان کی حوالگی کی درخواست نہیں کی، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک July 08, 2015
عمران فاروق قتل کیس کے تیسرے ملزم تک رسائی کا فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا، چوہدری نثار فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے ایک ملزم معظم علی سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد برطانوی تفتیش کاروں کو دوسرے ملزم تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کی اطمینان بخش طریقے سے تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں، کیس کی تحقیق کرنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اس وقت ملک میں ہی موجود ہے اور اس نے اس کیس کے ایک ملزم معظم علی خان سے تفتیش مکمل کرلی ہے جس کے بعد انہیں ایک اور ملزم تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیسرے ملزم تک رسائی کا فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں برطانوی ٹیم کے ساتھ پاکستان کی جے آئی ٹی بھی شریک ہے، دونوں ٹیمیں مل کر ملزمان سے تفتیش کررہی ہیں جب کہ لندن پولیس نے ملزمان کی حوالگی کی درخواست نہیں کی، پاکستان اور برطانیہ کے عدالتی نظام میں فرق ہے جس کے تحت تحقیقاتی ٹیم ملزمان کی تفتیش کی رپورٹ لے کر برطانیہ واپس جائے گی، جس کے بعد وہ اگلا اقدام اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں