بھارت کی ڈریم گرل ہیما مالینی 64 سال کی ہو گئیں

انہیں بھارتی حکومت کی طرف سے ’’پدم شری‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔


ویب ڈیسک October 16, 2012
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیمامالنی کو بھارتی حکومت کی طرف سے ’’پدم شری‘‘ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔فوٹو: وکیپیڈیا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیما مالینی آج اپنی 64 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔


بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیمامالنی 16 اکتوبر 1948 کو بھارت کے شہرامنکندی میں پیدا ہوئیں، وہ ایک بھارتی ادکارہ، ڈائریکٹر، پروڈیوسر، کوریوگرافر کے ساتھ ایک سیاست دان بھی ہیں، انہوں نے اپنی فلمی کیرئر کا آغاز 1965 میں ایک تیلگو فلم سے کیا، 1968 میں بالی ووڈ کی فلم ''سپنوں کا سوداگر'' ان کی شہرت کا باعث بنی، ہیما مالنی فلمی دنیا میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور ہیں، 1980 میں فلم شعلے کے بعد ہیمامالنی نے ادکار درمیندر سے شادی کرلی وہ دونوں شادی سے پہلے مسلمان ہوگئے تھے۔ انہوں نے 40 سال کے فلمی کیرئر میں 150 سے زائد فلموں میں کام کیا۔


ہیمامالنی نے اپنی فلمی کیرئر میں کئی ایورڈز حاصل کئے، انہیں بھارتی حکومت کی طرف سے ''پدم شری'' کے اعزاز سے نوازا گیا، 2012 میں سر پدامپتھ سینگھانیا یونیورسٹی نے ہیما مالنی کو '' ڈاکٹریٹ '' کی ڈگری سے نوازا، وہ بھارت کی بھارتی جنتا پارٹی کی رکن ہیں اور 2009-2003 کے درمیان انہیں پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں پارٹی کی طرف سے رکن نامزد کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں