راجہ ریاض کو جھوٹ بولنے پر بھاری جرمانے کی سزا دی جائے شہباز شریف

پرویزمشرف نے میرے کے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کرنے سے انکارکردیا تھا، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 16, 2012
پرویزمشرف نے میرے کے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کرنے سے انکارکردیا تھا، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے دہری شہریت کے حوالے سے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ راجہ ریاض کو جھوٹ بولنے پر بھاری جرمانے کی سزا دی جائے۔

شہبازشریف نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ جلاوطنی کے دوران پرویزمشرف نے ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کرنے سے انکارکردیا تھا، انہیں کینسر کے علاج کے لئے سعودی عرب سے برطانیہ جانا تھا لیکن انہوں نےغیرملکی پاسپورٹ کی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ پیدائشی پاکستانی ہیں، انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ راجہ ریاض کو جھوٹ بولنے پر بھاری جرمانے کی سزا دی جائے اور رقم کسی خیراتی ادارے میں دے دی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ راجہ ریاض اب صادق اور امین نہیں رہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی راجہ ریاض کے اخباری بیان کا نوٹس لیا تھا جس میں انہوں نے شہباز شریف پر دہری شہریت رکھنے کا الزام عائد کیا تھا، عدالت نے دہری شہریت کے الزام میں شہباز شریف، راجہ ریاض اور اخبار کے مدیر کو 17 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں