’’شرم کرو‘‘ ہیما مالنی بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑیں

سنسنی خیز میڈیا اور کچھ لوگوں نے مجھے مورد الزام ٹھہرایا جب کہ میں خود لاچار تھی، ہیما مالنی

میرا دل اس بچی کے لیے افسردہ ہے جس کی بے وجہ جان چلی گئی، ہیما مالنی۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ اور بی جے پی رہنما ہیما مالنی نے سڑک کے ایک حادثے میں مرنے والی بچی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے والد کو اس کی موت کا ذمے دار ٹھہرایا ہے جب کہ میڈیا پر سنسنی پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔

حادثے میں ہیما مالنی کی کار کی ایک دوسر کار سے ٹکر ہوئی تھی جس میں ایک بچی کی موت واقع ہو گئی تھی جب کہ ہیما مالنی کو چوٹ آئی تھی۔ ہیما مالنی نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ میرا دل اس بچی کے لیے افسردہ ہے جس کی بے وجہ جان چلی گئی اور اس کے خاندان کے لوگ زخمی ہو گئے۔ کاش اس بچی کے والد نے ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہوتی تو یہ حادثہ نہ ہوتا اور بچی کی جان نہ جاتی۔


ہیما مالنی نے لکھا کہ انھوں نے وہ سارے پیغام بھی پڑھے جو لوگوں نے ان کے لیے چھوڑے تھے۔ اس حادثے نے مجھے یہ بھی دِکھا دیا کہ لوگ مجھے کتنا پیار کرتے ہیں اور انھیں میری فکر ہے۔میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیما مالنی نے لکھا کہ سنسنی خیز میڈیا اور کچھ لوگوں نے کھلے عام مجھے مورد الزام ٹھہرایا جب کہ میں خود لاچار تھی اور گہرے صدمے میں تھی۔ وہ انسانیت کی سطح سے کتنے گر چکے ہیں۔ ان کے لیے میں بس یہی کہوں گی، ''شرم کرو، گاڈ بلیس'' ۔
Load Next Story