نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مارٹن کروکینسر کا شکارہوگئے
50 سالہ مارٹن کرو کو لیمیوسائٹس نامی کینسرکی تشخیص ہوئی ہے
بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مارٹن کروکوبھی کینسرکا مرض لاحق ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 50 سالہ مارٹن کرو کو لیمیوسائٹس نامی کینسرکی تشخیص ہوئی ہے یہ خبر سننے کے بعد ان کے خاندان اور مداحوں کو شدید دھچکا لگا اور وہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
1980 سےانٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرنے والے مارٹن کرو نیوزی لینڈ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں اورڈاکٹروں کوامید ہے کہ ان کی اس بیماری پرقابوپالیا جائے گا۔
واضح رہے مارٹن کروانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ اور کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے اور ان کودنیا کے بہترین بلے باز ہونے کا اعزازحاصل تھا۔