کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بریک ڈاؤن شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

نیشنل گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرنے کی وجہ سے شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی،ترجمان کے الیکٹرک


ویب ڈیسک July 09, 2015
گزشتہ رات بھی کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

گزشتہ رات کے بریک ڈاؤن کے بعد آج ایک بار پھر بریک ڈاؤن کے باعث شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تاہم 2 گھنٹے کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہوناشروع ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرنے کی وجہ سے شہر کو ایک بار پھر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا،بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد ،طارق روڈ،کورنگی،ملیر،پی آئی بی کالونی،ماڈل کالونی اورانچولی کے علاقے متاثرہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھی کے الیکٹرک کی 500 کے وی کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے اور بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے کراچی ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں