شام کی جنگ بندی میں ایران اپنا کردار ادا کرےخصوصی ایلچی لخداربراہیمی

شام کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے، لخدار براہیمی۔


ویب ڈیسک October 16, 2012
شام کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے، لخدار براہیمی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شام کے لئے اقوام متحدہ اورعرب لیگ کے خصوصی ایلچی لخدار براہیمی نے باغیوں اور شامی فوج کے درمیان جنگ بندی کے لئے ایران سے اپنا کردارادا کرنے کی اپیل کی ہے۔


عالمی ادارے کے خصوصی ایلچی کا کہنا ہے کہ شام کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے اگرہم نے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں تو یہ مزید سنگین ہوجائے گا انہوں نے اس سلسلے میں ایران سے خاص طورپراپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔


شام میں فوج کی بمباری سے مزید 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جب کہ اتوار کو ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے، پُرتشدد واقعات کے پیش نظر یورپی یونین نے شام کی حکومت اور ان کے حامیوں کےخلاف نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں