جاپان کراچی میں نئے موسمیاتی ریڈارسسٹم کیلیے 16ارب دیگا

معاہدے پر دستخط، نیا ریڈار سسٹم 450 کلو میٹر تک معلومات حاصل کر سکے گا


Numainda Express July 09, 2015
بلوچستان اور سندھ کے موسم کی پیش گوئی اور وارننگ سے آگاہی فراہم کرے گا فوٹو: فائل

جاپان نے پاکستان میں موسم کی نگرانی کیلیے کراچی میں قائم ریڈار سسٹم تبدیل کرنے کیلیے1.6 ارب کی مالی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی نے بدھ کو ایک معاہدے پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا، نیا ریڈار سسٹم450 کلو میٹر تک معلومات حاصل کر سکتا ہے جو محکمہ موسمیات کے کام آ سکے گا، اس سے بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں کے رہنے والے لوگوں کو بروقت اورصحیح موسم کی پیشگوئی اور وارننگ سے آگاہ کیا جا سکے گا۔

پاکستان میں موجود کل7 میں سے4 میٹروجیکل سسٹمز (اسلام آباد، کراچی، ڈیرہ اسماعیل خان اور رحیم یار خان) کو بھی جاپانی گرانٹ سے قائم کیا گیا تھا، یہ چار ریڈارز ملک کے تقریباً80 فیصد علاقے کا بادلوں میں موجود بخارات کے ذریعے مشاہدہ کرتے ہیں، کراچی کا موجودہ ریڈار سسٹم جو1991میں قائم کیا گیا تھا جنوبی علاقوں کے موسمیاتی مناظر، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والے ٹراپیکل سائیکلونزکو مانیٹرکرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں