امریکا اورویتنام کے سربراہان کی 20 سال بعد تاریخی ملاقات

سیاسی نظریات مختلف ہونے کے باوجود دونوں ملکوں میں گہرا اشتراک پایا جاتا ہے، اوباما


INP July 09, 2015
ہم سابقہ دشمنوں سے اب دوست اور پارٹنرز بن گئے، تعلقات بڑھتے جائیں گے، نگوین فو ٹرونگ فوٹو: فائل

لاہور: امریکی صدر باراک اوباما اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نگوین فو ٹرونگ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی ہے۔

جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا اور ویت نام کے سربراہوں کے درمیان 20 سال کے عرصے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔اس موقع پر صدر اوباما نے کہا کہ سیاسی نظریات مختلف ہونے کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان گہرا اشتراک پایا جاتا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان 20 ویں صدی میں مشکل تاریخ رہی ہے اوراب بھی دونوں ملک کے سیاسی فلسفے اور سیاسی نظام میں واضح فرق موجود ہے۔ویتنامی رہنما نگوین فو ٹرونگ نے ملاقات کو پرتپاک، تعمیری، مثبت اور دوٹوک قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ،سب سے اہم یہ ہے کہ ہم سابقہ دشمنوں سے اب دوست اور پارٹنرز بن گئے ہیں، یقین ہے کہ ہمارے تعلقات مستقبل میں بھی بڑھتے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صدراوبامانے ویتنام کے دورے کی دعوت دی قبول کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں