رمضان میں سیکیورٹی کیلیے غیر معمولی پلان ترتیب دیا جائے
بالخصوص حساس علاقوں میں پولیس کی نمایاں مقامات پر تعیناتی اور گشت کو ممکن بنایا جائے،آئی جی
آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے پولیس کو ہدایات دیں ہیں کہ ماہ رمضان کے تینوں عشروں میں سیکیورٹی کیلیے غیر معمولی پلان ترتیب دے کر اسے قابل عمل بنایا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے عوام الناس کی جان و مال کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے،
انھوں نے کہا کہ بالخصوص ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جینس اطلاعات کے حصول اور تبادلوں کے سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر انٹیلی جینس ایجنسیوں سے روابط مزید مستحکم کیے جائیں،
انھوں نے کہا کہ بالخصوص ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جینس اطلاعات کے حصول اور تبادلوں کے سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر انٹیلی جینس ایجنسیوں سے روابط مزید مستحکم کیے جائیں،