دہشت گردوں نے ملالہ پر نہیں پاکستان کی بیٹی پرحملہ کیا ہے صدر آصف زرداری

علاقائی تعاون کا نظریہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید نے پیش کیا تھا، صدر آصف علی زرداری


ویب ڈیسک October 16, 2012
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خطے کے تمام ممالک کو مل کرکوششیں کرنا ہوں گی، صدآصف زرداری۔ فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری نے کہا ہے ملالہ یوسف زئی پر حملہ دراصل پاکستا ن کی بیٹی پرحملہ ہے۔ خطے کے تمام ممالک کو مل کر دہشت گردی کو شکست دینا ہوگی.

آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صدرآصف زرداری نے کہا ہےکہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کی بیٹی ہے اور دہشت گردوں نے پاکستان کی بیٹی پر حملہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی رابطوں اور تجارت کا فروغ چاہتا ہے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کا باقاعدہ آغاز ترک وزیر اعظم طیب اردگان نے کیا انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اقتصادی تعاون تنظیم دنیا کے معاملات میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں 10 ممبر ممالک پاکستان ، ایران ، افغانستان،ترکی سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے صدور اور اعلیٰ حکومتی نمائندے شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |