ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ تشکیل

ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کے لئے جسٹس انوارالحق اور جسٹس ارشد محمود تبسم پر مبنی 2 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

جسٹس عبدالسمیع خان نے ایان علی کی درخواست ضمانت پر ڈویژن بنچ کے روبرو سماعت کیلیے لگانے کی ہدایت کی تھی. فوٹو: ظفر اسلم / ایکسپریس

GUJRANWALA:
کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست کے لئے 2 رکنی ڈویژنل بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کے لئے جسٹس انوارالحق اور جسٹس ارشد محمود تبسم پر مبنی 2 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے ڈویژن بینچ کے روبرو سماعت کیلیے لگانے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story