الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے خلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست مسترد کردی

علی امین گنڈا پور پر الزامات سنگین ہیں معاملے کو منظقی انجام تک پہنچائںں گے، چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک July 09, 2015
ہمارے پاس بیلٹ باکس اٹھانے کی ریکارڈنگ موجود ہے تھے، سردار رضا محمد خان۔ فوٹو: فائل

KARACHI: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے پٹیشن واپس لینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف سنگین قسم کے الزامات ہیں لہذا معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ باکسز اٹھا کر لے جانے کے الزام میں الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے، سماعت کے موقع پر درخواست گزار وقاص علی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے لہذا میری درخواست واپس لی جائے جس پر چیف الیکشن کمیشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مذاق بنایا ہوا ہے، ہم آپ کی پٹیشن واپس لینے کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔

سردار رضا محمد خان کا کہنا تھا بیلٹ پیپر اٹھانے کی ریکارڈنگ موجود ہے اور علی امین گنڈا پور کے خلاف سنگین الزامات ہیں لہذا معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان، پریزائڈنگ اور ریٹرننگ افسران ہمت خان پولنگ اسٹیشن کو 13 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکسز اٹھا کر لے جانے کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔