ایم کیو ایم کارکن کی گمشدگی عدالت نے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا

لاپتہ ابرار احمد کی اہلیہ کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 09, 2015
لاپتہ ابرار احمد کی اہلیہ کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کارکن ابرار احمد کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ایم کیو ایم کارکن ابرار احمد کے لاپتہ ہونے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ ابرار احمد کی اہلیہ کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔