خیبرپختونخوا کرپشن کے الزام میں معدنیات کے موجودہ و سابق وزرا کمشنر بنوں سمیت 7 افراد گرفتار

خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک July 09, 2015
مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں کمشنر بنوں اور کمشنر معدنیات سمیت 10 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، نیب۔ فوٹو: فائل

معدنیات كی كانوں كے ٹھیكوں اور فنڈز میں خورد برد كے الزام میں صوبائی احتساب كمیشن نے تحریك انصاف كے رہنما اور صوبائی وزیر معدنیات ضیاءاﷲ آفریدی کو گرفتار کرلیا۔

https://img.express.pk/media/images/q49/q49.webp

صوبائی احتساب كمیشن كے مطابق صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی كو اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے محكمہ معدنیات كے مختلف ٹھیكوں اور دیگرفنڈزمیں كروڑوں روپے خوردبرد كرنے كے الزام میں گرفتاركیا گیا ہے، ملزم كے خلاف چند ماہ قبل انكوائری شروع ہوئی اورانكوائری مكمل كرنے كے بعد یہ بات سامنے آئی كہ ملزم نے معدنیات كے مختلف ٹھیكوں اور دیگرفنڈزمیں كروڑوں روپے كاغبن كیا ہے جس پرملزم كوگزشتہ روز گرفتار كیاگیا جب كہ ملزم كو آج احتساب كمیشن عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q59/q59.webp

https://img.express.pk/media/images/NAB1/NAB1.webp

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا كے مطابق سابق صوبائی وزیر معدنیات اور پیپلز پارٹی كے دیرینہ رہنما محمودزیب نے وزارت كے دوران اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سابق سیكرٹری معدنیات حال كمشنربنوں عصمت اللہ گنڈاپور، سیكشن آفیسر فرہاد علی، ڈائریكٹر معدنیات خان بادشاہ، سینئرجیالوجسٹ نوروزخان، كمشنرمعدنیات زیارت خان، ڈائریكٹر لائسنز معدنیات اسسٹنٹ ڈائریكٹراحتشام الحق سے ملی بھگت كركے ایك خاتون رخسانہ جاوید جوایک سكول ٹیچر ہے وہ كوہری پور میں سركاری500 ایكڑاراضی الاٹ كی تھی اوراس اراضی سے36 كروڑروپے مالیت كے مختلف معدنیات فروخت كركے قومی خزانے كو نقصان پہنچایاگیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q69/q69.webp

نیب کے مطابق ملزموں كے خلاف پہلے انكوائری مقرر كی گئی تھی اوربعد میں انكوائری میں یہ ثابت ہوا كہ ملزمان نے اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی خزانے كوكروڑوں روپے نقصان پہنچایا جس پر ملزمان كو گرفتار كر لیا گیا ہے جب كہ ملزمان كو آج احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q79/q79.webp

https://img.express.pk/media/images/imran-kha/imran-kha.webp

دوسری جانب تحریک انصا ف کے صوبائی وزیر کی گرفتاری پر عمران خان کا کہنا ہے کہ ضیااللہ آفریدی پر کرپشن کا الزام لگنے کا افسوس ہے وہ پارٹی کے اہم رکن ہیں تاہم اگر ان پر کرپشن ثابت ہوئی تو انہیں استعفیٰ دینا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔